جنرل نیوز

ڈان ہائی اسکول نصف صدی سے زیادہ عرصے سے ملت اسلامیہ کی خدمت میں مصروف

ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی

حیدرآباد ۔ڈان ہائی اسکول نصف صدی سے زیادہ عرصے سے ملت اسلامیہ کی خدمت میں مصروف ہے حیدرآباد کی تقریباً تیسری نسلیں اس سے سیراب ہورہی ہیں اور اس ناچیز کو بھی یہاں سے ایک سال ساتویں جماعت میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا اور اب میرے دونوں فرزندان حافظ قاری محمد عمر شرف الدین اور قاری محمد علی شرف الدین نے اسی اسکول سے اس سال دسویں جماعت میں امتیازی کامیابی حاصل کی ہے

 

جناب فضل الرحمن خرم ڈایریکٹر ڈان ہائ اسکول کی ان طلباء کے لۓ خصوصی توجہات اور خصوصی رعایتیں رہیں جن کا یہ ناچیز دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنے کی کوشش نا تمام کر رہا ہے ڈان ہائی اسکول کا نظم و نسق اور اساتذہ کی طلباء کے لۓ انتھک محنت اسلامی ماحول خوشگوار آب وہوا پرسکون فضاء اردو کی خوشبو جدید علوم سے طلباء کی اٹوٹ وابستگی اور بالخصوص ڈایریکٹر صاحب کی ہر چھوٹے بڑے کے ساتھ خوش اخلاقی ملنساری

 

تواضع اور مہمان نوازی یہ تمام چیزیں ڈان ہائی اسکول کو شہر کے دوسرے اسکولس سے ممتاز رکھتی ہیں اس نہایت خوشی کے موقع پر آپ کے سابقہ اور موجودہ طلباء نے آپ کی خدمت میں پہنچ کر حیدرآباد کی روایات کو ملحوظ رکھتے ہوۓ آپ کی خدمت میں شیرینی پیش کی۔

 

اس موقع پر نامور صحافی جناب شجیع اللہ فراست اور دیگر موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button