نیشنل

آندھراپردیش میں گدھے کا ڈیری فارم _ 4 تا 6 ہزار روپے فی لیٹر دودھ فروخت

حیدرآباد _ 1اکتوبر ( اردولیکس) آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں گدھے کے ڈیری فارم کاآغاز کیاگیا ہے۔ضلع کے ملاپوڑی گاوں سے تعلق رکھنے والے چار دوستوں نے مل کر اس گدھے کے ڈیری فارم کاآغاز کیا ہے۔ایک لڑکی بھارتی جو آئی آئی ٹی ڈگری کی تعلیم حاصل کررہی ہے، وہ بھی ان کے ساتھ ہے۔اس ڈیری فارم کو اکشئے ڈیری فارم کا نام دیاگیا ہے۔

 

اس کے ایک مالک وینکٹ کے مطابق اس ڈیری فارم میں مختلف قسم کے 120گدھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گدھے کے دودھ کی طبی اہمیت کو جاننے کے بعد ہی ڈیری فارم کی شروعات کی گئی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ گدھے کا دودھ تغذیہ سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کے ذریعہ قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ گدھے کا دودھ 4000تا6000روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیاجاتا ہے۔انہوں نے پیش قیاسی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں گدھے کے دودھ کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

اس ڈیری فارم کی ایک اورمالک بھارتی نے کہاکہ وہ کوویڈ کی وجہ سے بیمارپڑگئی تھیں اور قوت مدافعت کے مسائل سے دوچار تھی تاہم اس نے گدھے کے دودھ کا استعمال کیا جو کافی موثر رہا ہے۔اس نے گدھے کے دودھ کے اضافی فوائد کا بھی تذکرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button