تلنگانہ

تلنگانہ میں اگلے تین دنوں تک زبردست بارش۔ حیدرآباد میں برسات کے بعد موسم سرد

حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے ریاست تلنگانہ میں آئیندہ تین دنوں کے دوران موسلا دھاربارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات ناگا رتنا نے بتایا کہ ریاست کے بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران آج حیدرآباد کے کئی مقامات پرزبردست بارش ہوئی۔ نئے شہرکے ساتھ ساتھ پرانے شہرکے بھی کئی مقامات پربارش ہوئی۔ شہرحیدرآباد میں آسماں پربادل چھائے ہوئے ہیں اوربارش کی وجہہ سے موسم سرد ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button