تلنگانہ

کھمم میں ووٹوں کی گنتی کے تمام انتظامات مکمل : کھمم کلکٹر وی پی گوتم

آج کھمم کلکٹر وی پی گوتم کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے صحافتی کانفرنس میں تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر اتوار کو منعقد ہے۔۔۔ رائے شماری کے تمام تر انتظامات کھمم ضلع میں مکمل کرلیے گئی کھمم پالیر ویرا ان تین اسمبلی حلقوں کی رائے شماری کھمم رورل کے کٹس انجینئرنگ ایڈ پی جی کالج میں منعقد ہے ستو پلی مدیرا ان دو اسمبلی حلقوں کی رائے شماری ستو پلی اور مدیرا میں ھی کی جائے گی رائے شماری مراکز پر پولیس اور نیم فوجی دستوں کا سخت بندو بست کیاگیا پارٹی ایجنٹوں اور تمام صحافیوں کو رائے شماری مرکز پر داخل ہونے کے لیے کھمم ضلع الکشن کمیشن و کلکٹر وی پی گوتم کی جانب سے شناختی کارڈ جاری کیا گیا شناختی کارڈ رکھنے والے صحافیوں کو ھی رائے شماری مرکز میں داخل ہونے دیاجائے گا رائے شماری کے موقع پر ھر مرحلہ کی گنتی مکمل ھونے پر تفصیلات جاری کیے جائے گئے کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے کہا کہ الکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری تمام قوانین پر سختی سے عمل آوری کیجائے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون سختی سے نمٹے گا رائے شماری کا آغاز صبح 8 بجے سے ھوگا

متعلقہ خبریں

Back to top button