جنرل نیوز

نظام آباد ڈیویژن 30اور 31 کے بی آر ایس پارٹی قائدین کی کانگریس پارٹی میں شمولیت 

نظام آباد 10مئی ( اردو لیکس) سمیع الدین انچارج کانگریس پارٹی ڈیویژن 30 کی قیادت میں 30اور 31 سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس پارٹی قائدین محمد عبد العظیم ، محمد اکبر ،شیخ سلیم ،شیخ انور ،شیخ شریف نے جناب محمد علی شبیر مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیت و کمزور طبقات سے ان کی رہائش گاہ واقع کاماریڈی ملاقات کرتے ہوئے گانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی

 

اس موقع پر محمد علی شبیر نے بی آر ایس پارٹی سے مستعفیٰ ہونے والے قائدین کھنڈوا پہناکر انہیں کانگریس پارٹی میں شامل کیا اس موقع پر محمد علی شبیر نے کہا کہ فسطائی طاقتوں کو شکست دینے اور کانگرس پارٹی حلقہ پارلمینٹ نظام آباد امیدوار ٹی جیون ریڈی کی کامیابی کے لئے جدوجھد کرنے ،رائے دہی کے موقع پر دونوں ڈیویژن کی عوام بالخصوص خواتین ووٹرز کی رہنمائی کرنے کی ہدایت دی قبل از ان قائدین نے محمد علی شبیر کو تہنت پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button