نیشنل

آدھار کارڈ کو راشن کارڈ سے مربوط کرنے کی تارِیخ میں توسیع

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے عوامی نظام ترسیل کے تحت راشن حاصل کرنے والے استفادہ کنندگان کیلئے راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کی آخری تاریخ میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

 

سنٹرل فوڈ اینڈ پبلک ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق صارفین اب 30ستمبر 2024 تک راشن کارڈ کو آدھار سے لنک کرواسکتے ہیں۔ سابق میں اس عمل کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی تھی۔ حکومت کی جانب سے فروری 2017 میں پی ڈی ایس کے تحت استفادہ کنندگان کیلئے

 

راشن کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کو لازمی قراردیا گیا تھا تاہم ابھی تک اس کی آخری تاریخ میں کئی مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button