نظام آباد میں فیضان ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام کیریئر گائیڈنس برائے انٹر اور نیٹ پروگرام کا 12/ اگسٹ کو انعقاد _ مہمان خصوصی طاہر بن حمدان , حافظ پیر خلیق و دیگر کی شرکتِ
طلباء وطالبات استفادہ حاصل کریں ڈاکٹر سمیع امان
نظام آباد 11/ اگست (محمد یوسف الدین خان)
ڈاکٹر سمیع امان ڈائریکٹر فیضان ایجوکیشنل سوسائٹی نظام آباد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سوسائٹی کی جانب سے اقلیتی طلباء وطالبات کی انٹرمیڈیٹ و نیٹ میں کامیابی کے بعد کریئر گائیڈنس بطور خاص نیٹ کونسلگ
سے متعلق صحیح رہنمائی کے لیے 12 اگست بروز پیر دوپہر 2 بجے تا 4 بجے شام کنگ پیالس فنکشن ہال قلعہ روڈ پر انعقاد عمل لایا جارہا ہے اس پروگرام میں ماہر تعلیم طلباء کو مفید معلومات فراہم کریں گے
اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے چئیرمن تلنگانہ اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان ، ریاستی صدر جمعیت علماء حافظ پیر خلیق ، عبداللہ کوثر مہمانان اعزازی سید مجیب علی ڈائریکٹر کریسنٹ گروپ آف انسٹیوشن نظام آباد ، ممتاز احمد پرنسپل گولڈن جوبلی گرلز کالج نظام آباد ، مرزا افضل بیگ تیجان صدر صدائے اردو سوسائٹی ،ڈاکٹر گل رعنا پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹیڈاکٹر مریم عفیفہ ( نیورو سرجن) ڈاکٹر مسرت پروین،(ماہر امراض نسواں) کریں گے حیدرآباد کے مشہور و معروف میڈیکل کونسلنگ کے ماہر عبد الرب عارف نیٹ کامیاب امیدوار وں کی رہنمائی کے علاوہ دیگر ماہرین تعلیم انڑ طلباء کے لئے زرین مشوروں سے نوازے گئے ڈاکٹر سمیع امان نے ضلع نظام آباد کے اولیاء طلبہ ، سرپرستوں بالخصوص طلباء وطالبات سے اپیل کی کہ وہ اس اہم پروگرام سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنے۔ مستقبل کو درخشاں بنائیں