جرائم و حادثات

حیدرآباد کے بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون کانسٹیبل نے نوجوان لڑکی کو حادثہ سے بچا لیا _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 31 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد کے بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن پر آر پی ایف کی خاتون کانسٹیبل نے ایک نوجوان خاتون کی جان بچائی۔ لنگم پلی – فلک نما ایم ایم ٹی ایس ٹرین منگل کی صبح 9 بجے بیگم پیٹ اسٹیشن پہنچی۔

 

اور ٹرین بیگم پیٹ اسٹیشن سے اپنی منزل کو نکل پڑی اس دوران سرسوتی نامی ایک نوجوان خاتون نے اس چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی۔ لیکن جیسے ہی ٹرین کی رفتار تیز ہوگئی سرسوتی ٹرین میں چڑھنے  کی کوشش کے دوران پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان گر گئی۔

 

 

وہاں موجود آر پی ایف کی خاتون کانسٹیبل  سنیتا فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  سرسوتی کو پیچھے کھینچ لیا۔ اس طرح نوجوان لڑکی کی جان بچ گئی ۔

 

 

کانسٹیبل سنیتا کی ریلوے حکام اور نیٹیزین تعریف کر رہے ہیں۔ نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والی سنیتا کو 2020 میں آر پی ایف کانسٹیبل کے طور پر منتخب کیا گیا تھا ۔ فی الحال وہ  بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن پر خدمات انجام دے رہی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button