نیشنل

قبر پر مٹی ڈالنے کے لئے زائد بھیڑ جمع ہونے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور افضل انصاری کے درمیان گرما گرم بحث _ مٹی ڈالنے کے لئے اجازت لینے کی ضرورت نہیں

اترپردیش کے سینر سیاسی لیڈر مختار انصاری کو سپرد خاک کرنے کے بعد مختار انصاری کے بھائی اور ایم پی افضل انصاری اور غازی پور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آریاکا اکھوری کے درمیان زبردست بحث ہوئی۔ ہزاروں لوگوں کے سامنے مختار انصاری کے ایم پی بھائی افضل اور غازی پور کی ڈیم ایم  آپس میں جھگڑتے نظر آئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ بحث مختار انصاری کی قبر پر مٹی ڈالنے کو لے کر ہوئی تھی۔ علاقے میں دفعہ 144 لاگو تھا ۔ ایسے میں غازی پور کے ڈی ایم نے کہا کہ ہر کوئی قبر پر مٹی نہیں ڈال سکتا۔ اس معاملے پر افضل انصاری نے کہا کہ قبر پر مٹی ڈالنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

 

غازی پور کے ڈی ایم آریکا اکھوری نے افضل انصاری کو بتایا کہ دفعہ 144 لاگو ہے۔ ایسی صورتحال میں زیادہ بھیڑ جمع نہیں ہو سکتی۔ اس معاملے پر افضل انصاری نے کہا کہ لوگوں کو قبر پر مٹی ڈالنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ افضل انصاری نے صاف کہہ دیا کہ یہ رواج ہے۔ لوگوں کو ایسا کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

 

اس پر ڈی ایم نے کہا کہ آپ نے اس کے لیے کوئی اجازت نہیں لی ہے۔ قبر پر مٹی صرف گھر والے اور خاص افراد ہی ڈال سکتے ہیں۔ اس پر افضل انصاری نے ڈی ایم سے کہا کہ صرف ان کے قصبہ کے لوگ ہی نہیں، جہاں سے بھی کوئی شخص یہاں آیا وہ مٹی ڈال سکتا ہے افضل انصاری نے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد بھی جنازوں اور قبروں پر مٹی ڈالنے سے کسی کو نہیں روکا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button