نیشنل

ہندوستان۔ پرہجوم مقامات پر ماسک لگانےحکومت کا مشورہ

دہلی: دنیا کے بعض ممالک میں کورونا وائرس کے معاملات میں اچانک اضافہ کے پیش نظر مرکزی حکومت نے جوکسی اختیار کی ہے۔ عوام کو پرہجوم مقامات پر ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ چین، جاپان اور امریکہ سمیت کئی ممالک میں اس وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ کی صدارت میں دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کی ہر ہفتے میٹنگ ہونی چاہیے تاکہ کورونا کی صورتحال اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے تمام حکام کو چوکس رہنے اور نگرانی سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button