تلنگانہ
اگلے 3 دنوں تک شدید بارش کا امکان۔حیدرآباد سمیت 9 اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں آئندہ دو تین دنوں تک اوسط سے شدید بارش کا امکان ہے۔ حکام نے بتایا کہ ریاست کے کئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔
حیدرآباد سمیت نو اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سوریا پیٹ، کھمم، بھدرادری کتہ گوڑم، محبوب آباد، ملوگو، نلگنڈہ اور ورنگل اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔
بارش کے ساتھ ساتھ 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بارش کے دوران درختوں، برقی کے کھمبوں
اور ہورڈنگس کے نیچے کھڑے نہ ہوں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔



