نیشنل

این آر آئیز کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا کی خوشخبری

حیدرآباد _ 5 اگست ( اردولیکس) ریزرو بینک آف انڈیا، ( آر بی آئی)  نے این آر آئیز کے لئے ایک  خوشخبری سنائی ہے۔ آر بی آئی نے بیرون ملک میں رہنے والے این آر ایز کو اپنے  والدین کے مسائل حل کرنے کی راہ ہموار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس نے  کہا کہ Bharat Bill Payment System کے نظام میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں تاکہ ملازمت کی وجہ سے بیرون ملک رہنے والے افراد وہاں سے ہندوستان میں رہنے والے والدین سے متعلق برقی کے بل، پانی کی بل اور دیگر بلوں کی ادائیگی کرسکیں۔  یہ سہولت این آر آئیز کو جلد ہی دستیاب کرائی جائے گی۔

 

اب تک جن بزرگوں نے اپنے بچوں کو بیرون ملک بھیجا تھا، وہ بل ادا کرنے کے لیے دوسرے لوگوں پر انحصار کرتے تھے۔  شکتی کانت داس نے کہا کہ اگر Bharat Bill Payment System کے نظام میں تبدیلیاں کی جائیں اور بیرون ملک سے این آر آئی بلوں کی ادائیگی کی سہولت فراہم کر دی جائے تو ان کے والدین کے زیادہ تر مسائل حل ہو جائیں گے۔ اب تک یہ ادائیگی کا نظام صرف ہندوستان میں کام کر رہا ہے ۔ لیکن شکتی کانتا داس نے کہا کہ یہ سہولت بیرون ملک سے بھی استعمال کی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button