جنرل نیوز

کورٹلہ میں ” اپنا مقام پیدا کر ” کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ _ انٹرنیشنل موٹیویشنل اسپیکر پونے سید سعید احمد کا خطاب

کورٹلہ _ 5  اگست ( پریس ریلیز)  کورٹلہ کے اسٹار فنکشن ہال  میں پہلی بار سرزمینِ کورٹلہ پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ *اپنا مقام پیدا کر* بہت ہی کم وقت میں یوں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ صرف ایک دن کے وقت سے منعقد ہونے والا یہ ورکشاپ ایک نمایاں و یادگار ، طلباء کے لئے نہایت مفید، اور کورٹلہ کی سطح پر منفرد مقام بن گیا.یقیناً یہ ورکشاپ محبانِ اردو اور تمام اردو میڈیم و انگریزی میڈیم کی تعاون سے منعقد ہوا. حالانکہ تمام اسکولوں میں امتحانات منعقد ہورہے تھے لیکن صدر مدرسین نے وقت کی نزاکت کے پیشِ نظر امتحانات کو ملتوی کرکے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں اپنے اپنے اسکولوں کے طلباء کو شریک کرواکر طلباء کے مستقبل کو روشناس کرانے کا موقع فراہم کیا ہے.

 

ہم اس موقع پر تمام اسکولوں کے ذمہ داران اور اساتذہ کرام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں. اس تربیتی ورکشاپ کی کامیابی کے لئے بالخصوص جناب آصف خان صاحب (اسکول اسسٹنٹ) نے اپنی تن من کی بازی لگائی. اور ساتھ ہی ساتھ اردو و انگریزی میڈیم اسکولوں نے مالی و وقتی تعاون کیا. ہم تمام کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں. نیز اس پروگرام کی کامیابی کے لئے جن معلمات نے تہجد میں دعائیں کیں. ہم اُن تمام کا بھی صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہیں.
الحمداللہ یہ ورکشاپ امید سے زیادہ کامیاب رہا…..

 

صبح 9:30 تا 12:30 بجے تک طلباء و طالبات کی نشست تھی. جسمیں تمام اردو میڈیم و انگریزی میڈیم اسکولوں کے علاوہ انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی. اس ورکشاپ کے ذریعہ طلباء و طالبات کے تعلیمی نظام سے شکوک و شبہات دور ہوئے. ہم نے یہ محسوس کیا کہ اخیر وقت تک طلباء ورکشاپ سے جدا ہونا نہیں چاہ رہے تھے. سوالات پہ سوالات کررہے تھے. اور یہاں تک بھی کہا کہ اسطرح کے اور بھی پروگرامس کورٹلہ میں منعقد کرنے کا اظہار کیا….

دوپہر 3 تا 5 بجے تک اساتذہ کرام کی نشست تھی. جسمیں آج کے اس دور جدید میں معلم کا کردار پر نظر ثانی کی گئی. الحمدللہ! امید سے زیادہ اس دوسری نشست میں اساتذہ کرام کے علاوہ ٹرینڈ ٹیچرز، علماء کرام، مفتیانِ کرام، نامہ نگار حضرات ، شاعر، لکچررس، صدر مدرسین نے بھی شرکت کی..

اللـــــہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اس پروگرام میں جن حضرات نے جس لحاظ سے تعاون کیا ہے. اللـــہ انہیں زندگی کی ہر موڈ پر کامیابی و کامرانی عطاء کرے.انہیں اچھی صحت سے نوازے. اس طرح کے دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے. حاسدین کے حسد سے بچائے. آخرت میں اجر عظیم عطا فرمائے. آمین

ہم تمام پھر ایک بار جناب آصف علی خان صاحب کا، تمام اردو و انگریزی مدارس کے ذمہ داران کا، اس کے علاوہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن کے اراکین تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں.

متعلقہ خبریں

Back to top button