نیشنل

حجاب تنازعہ: کرناٹک میں کالج کے پرنسپل کا ٹیچرس ڈے ایوارڈ روک دیا گیا

بیدر:ریاست کرناٹک میں بی جے پی دور حکومت میں حجاب تنازعہ پیدا کرنے والے اڈوپی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پی یو کالج کے پرنسپل کا ’ٹیچرس ڈے ایوارڈ‘ کانگریس حکومت کی جانب سے روک دیا گیا ہے۔ پرنسپل کا نام بی جی رام کرشن ہے ان کا ویڈیو 2022 میں حجاب تنازعہ کے دوران سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔

 

اس ویڈیو میں وہ باحجاب طالبات کو کالج گیٹ سے اندر داخل نہیں ہونے دے رہے تھے۔ وہ ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔کرناٹک حکومت کے وزیر تعلیم نے اس ایوارڈ کو روکے جانے سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوارڈ دیا جائے گا یا نہیں اس کا فیصلہ جانچ کے بعد ہوگا۔ بنگلورو میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے پرائمری و مڈل ایجوکیشن مدھو بنگرپا نے کہا کہ ایک ضلع کمیٹی اس ایوارڈ کے لیے درخواست دینے والے لوگوں کی فہرست میں سے

 

ایک خاص نام کا انتخاب کرتی ہے۔ کمیٹی نے حجاب تنازعہ کو نظر انداز کر دیا اور جب انھیں چہارشنبہ کو اس تعلق سے علم ہوا تو ایوارڈ کو روکنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button