نیشنل

چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابو ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئے

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو آج ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق وہ وجئے واڑہ کے مدھوارا نگر علاقہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے تھے۔

 

وہ جیسے ہی وہ بریج پر چڑھے اچانک سامنے سے ٹرین آگئی۔ سیکوریٹی عملہ نے فوری چوکسی اختیار کی اور انھیں بازو کردیا اسی دوران ٹرین نائیڈو کے انتہائی قریب سے گزرگئی۔بازو کھڑے ہونے کی وجہہ سے وہ حادثہ سے محفوظ رہ گئے کیونکہ ریلوے بریج پر جگہہ بہت تنگ تھی ایک طرف سے ٹرین آرہی تھی تو دوسری جانب پل کے نیچے سے پانی بہہ رہا تھا

 

کہیں بھی جانے کا موقع نہیں تھا۔ ٹرین گزر جانے اور انکے محفوظ رہ جانے پر تمام نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button