تلنگانہ وقف بورڈ کے وفد کی کل جمعہ کو دہلی میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے نمائندگی
تلنگانہ وقف بورڈ کا ایک وفد مرکزی حکومت کے وقف ترمیمی بل پر تشکیل کردہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے نمائندگی کرنے دہلی روانہ ہوا ہے چیرمین وقف بورڈ جناب سید عظمت اللہ حسینی کی قیادت میں یہ وفد 6 ستمبر جمعہ کو دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ھاوس میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے نمائندگی کرے گا۔اور مرکزی حکومت کے وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں ایک یادداشت پیش کرے گا
اس کے علاوہ حالیہ دنوں تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف متفقہ طور پر منظور کردہ قرارداد کی کاپی حوالے کرے کا۔
اس وفد میں چیرمین وقف بورڈ جناب سید عظمت اللہ حسینی کے علاوہ طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردو اکیڈمی محمد عبیداللہ کوتوال چیئرمین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ،ارکان وقف بورڈ جناب سید اکبر نظام الدین حسین ، جناب ابوالفتح سید بندگی بادشاہ قادری ، جناب سید نثار حسین ،جناب ایم اے کے مقیت، جناب محمد اسد اللہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ، جناب شیخ لیاقت حسین، ایگزیکٹو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی شامل ہیں