لاری سے خوفناک ٹکر، کار کے پرخچے اڑ گئے؛ 8 انجینئرنگ طلبہ کی موت

کیرالا کے تریشور ضلع میں جمعہ کی نصف شب ایک خوفناک سڑک حادثے میں 8 انجینئرنگ طلبہ ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ کائیپامنگلم علاقے میں پیش آیا، جہاں شاہراہ پر کھڑے ایک لاری سے تیز رفتار کار پیچھے سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔
پولیس کے مطابق کار گوروایور سے کودنگلور جارہی تھی۔ اسی دوران شاہراہ پر کھڑے لاری کو کار نے پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں کار تکڑے تکڑے ہوگئی.حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور بڑی مشکل سے کار میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔
حادثے کے وقت کار میں مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھے۔ ان میں سے 7 کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک زخمی نے ہاسپٹل میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ تمام مہلوکین کا تعلق تمل ناڈو کے ڈنڈی گل علاقے کے ایک انجینئرنگ کالج سے تھا۔



