لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے والی خاتون کی خودکشی۔حیدرآبادمیں واقعہ

حیدرآباد ۔ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ میلاردیو پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ سب انسپکٹر رویندر ریڈی کے مطابق عطا پور علاقے کی رہنے والی ناہید کوثر (35) اسی علاقے کے رہنے والے پرویز کے ساتھ ‘لِو اِن ریلیشن شپ’ میں رہ رہی تھی۔
دونوں مل کر ہینڈ بیاگس کا کاروبار کرتے تھے۔ انہوں نے کاٹے دان کے گنیش نگر میں ایک دکان/شیٹر کرائے پر لے کر نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے بیاگس تیار کرنے کی مشینیں بھی لائی تھیں۔جمعرات کی رات دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہو کر ناہید کوثر نے رات 11 بجے کے قریب اس وقت پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی
جب پرویز سگریٹ لینے کے لیے باہر گیا ہوا تھا۔ واپسی پر جب پرویز نے اسے پھانسی سے لٹکا ہوا دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقام واقعہ پرپہنچ کر کیس درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔



