جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں میانمار کے نوجوان کا قتل

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا جس کا تعلق میانمار سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ابراہیم نامی 28 سالہ نوجوان سال 2017 میں حیدرآباد منتقل ہوا۔

 

وہ اپنی بیوی اور شیر بیٹی کے ساتھ بالا پور علاقہ میں مقیم تھا۔ نوجوان اسکراپ کا کاروبار کیا کرتا تھا۔ آج دوپہر آصف نامی نوجوان نے اپنے ایک اور ساتھی قیوم کے ساتھ مل کر ابراہیم کا اس کے گھر کے پاس خنجروں سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔

 

پولیس کے مطابق آصف نے ابراہیم کا سیل فون چھین لیا تھا اور فون واپس کرنے کے لیے رقم کا مطالبہ کر رہا تھا۔ ابراہیم نے انکار کردیا اسی مسلہ پر ہوئے جھگڑے کے بعد آصف اور اس کے ساتھی نے ابراہیم کا قتل کردیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button