انٹر نیشنل
عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار و اہمیت۔ زائرین توجہ فرمائیں

ریاض ۔ کے این واصف
سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لیے پرمٹ کے حصول پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد عمرہ مناسک کی ادائیگی میں سہولت ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق وزارت کا کہنا ہے عمرہ پرمٹ کے وقت مقررہ سے چار گھنٹے قبل مکہ مکرمہ میں داخل ہونا چاہئے۔
عمرہ زائرین کو اگر یہ اندیشہ ہو کہ وہ پرمٹ کے وقت پر مکہ نہیں پہنچ سکتے تو انہیں چاہئے کہ وہ اپنا پرمٹ کینسل کرانے کے بعد دوبارہ اپنی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا پرمٹ جاری کرالیں۔وزارت حج نے عمرہ پرمٹ کے حوالے سے کہا کہ پرمٹ کا مقصد ازدحام سے زائرین کو بچانا ہے۔ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے اس وقت کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جب مسجد الحرام میں رش نہ ہو اور آرام سے مناسک عمرہ ادا ہوسکیں۔
زائرین کو چاہئے کہ وہ اپنا عمرہ پرمٹ مسجد الحرام کی انتظامیہ کے طلب کرنے پر پیش کریں۔