اکشے کمار جمعرات کی صبح حاجی علی درگاہ کی زیارت کی اور مسجد کی تزئین نو کے لئے ایک کروڑ 21 لاکھ کا عطیہ دیا
محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے آج جمعرات کی صبح حاجی علی درگاه پہنچ کر زیادت کی اور وہاں موجود مسجد کے زیر تعمیر کاموں اور تزئین نو کیلئے ایک کروڑ 21 لاکھ روپیوں کا عطیہ دیا یہ بات جناب محمد احمد طاہر ایڈ منسٹریٹیو آفیسر حاجی علی ٹرسٹ نے میڈیا کو بتائی ۔
انہوں نے کہا کہ اکشے کمار جمعرات کو اپنی نئی فلم ” کھیل کھیل میں ” کی ریلیز کے موقع پر اس فلم کے ڈائریکٹر مدثر عزیز کے ساتھ درگاہ حاجی علی پہنچے تھے درگاہ کی زیادت کے بعد وہ کچھ وقت زائرین کے ساتھ بھی وہاں گزارے اور حاجی علی درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی جناب سہیل قندوائی سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر سہیل قندوائی نے اکشے کمار کے والدین لتا ارونا بھائیہ اور ہری اوم بھائیہ اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا کی
۔اکشے کمار نے بعد ازاں درگاہ پر چادر بھی چڑھائی۔ واضح ہو کہ اکشے کمار ان دنوں اپنی فلموں کی ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں ان کی حالیہ ریلیز فلموں نے باکس آفس پر زبردست ناکامی کا سامنا کیا ہے ان کی اس سال کی آخری فلم بڑے میاں چھوٹے میاں نے تو توقع کے بر خلاف کلکشن کئے ۔