نیشنل
ہند پاک کشیدگی انڈیا گیٹ خالی کروادیا گیا

نئی دہلی ۔آپریشن سندور کے بعد پاکستان نے بھارت پر حملے کی کوشش کی، تاہم بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم نے تمام حملے ناکام بنا دیے۔
اس دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔8 مئی کی رات پاکستان نے ایک بار پھر حملے کی ناکام کوشش کی، لیکن بھارت کا فضائی دفاعی نظام اس قدر مضبوط ہے کہ پاکستان کا ہر وار ناکام ہو گیا۔
اسی دوران سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر دہلی میں واقع انڈیا گیٹ کو خالی کرا لیا گیا۔