نیشنل

اے ٹی ایم سنٹرس بند ہونے کی اطلاع غلط

نئی دہلی ۔ ہند پاک کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا‌سیلاب‌ دیکھا جارہا ہے۔ کچھ پیغامات عوام میں بے چینی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔ جنگ کے خدشات کے درمیان واٹس ایپ پر ایک پیغام تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اے ٹی ایمز بند کیے جا رہے ہیں۔

 

پیغام کے مطابق رینسم ویئر سائبر حملے کے خدشے کے پیش نظر دو سے تین دن کے لیے اے ٹی ایم مشینیں بند کی جا رہی ہیں۔ تاہم پی آئی بی فیکٹ چیک نے اس خبر کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اے ٹی ایمز معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

 

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اس طرح کی جھوٹی خبروں کو نہ پھیلائیں اور نہ ہی ان پر یقین کریں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button