بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کی جانب سے پولیس اور الیکشن عملہ کو دھمکیاں – ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج
نظام آباد _ تلنگانہ کے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے 34 ویں ڈویژن کے ہریچرن مارواڈی پولنگ سینٹر میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروِند نے پولنگ عملے اور پولیس ملازمین کے ساتھ کے ساتھ گالی گلوج کرتے ہوئے دھمکیاں دی ۔ پولیس کے مطابق، اروِند اور ان کے تقریباً 7-8 حامیوں نے پولنگ بوتھ نمبر 285، 286 اور 287 میں داخل ہو کر اسٹِل اور ویڈیو کیمروں کے ذریعے ڈیوٹی پر موجود عملے کو دھمکیاں دیں اور انہیں خوفزدہ کیا۔
نظام آباد ون ٹاؤن پولیس کے انسپکٹر بی۔ راگھوپتی کے مطابق، اروِند نے پولنگ بوتھ نمبر 287 کے باہر امیدواروں کی موجودگی اور پولنگ عملے سے متعلق معاملات پر شدید غصہ ظاہر کیا اور ان پر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو باہر بھیجا گیا تو اسے سزا دی جائے گی۔
اس واقعہ کے بعد ٹاؤن-1 پولیس اسٹیشن میں سیکشنز 132، 223، 296(b) BNS اور سیکشن 226 تلنگانہ میونسپلٹی ایکٹ 2019 کے تحت کراس نمبر 51/26 درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔



