جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر میں رات دیر گئے قتل کی واردات

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں منگل کی رات دیر گئے ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ فوری ملی جانکاری کے مطابق این ایم گوڑہ، کشن باغ کے رہنے والے اروند نامی نوجوان پر آج رات اس وقت حملہ کیا گیا
جب وہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ سرعام قتل کی اس واردات سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقتول نوجوان کے باپ اور رشتہ داروں کے مطابق قتل کے پیچھے ایک عورت کا معاملہ ہے جو ان کے بیٹے اروند کو بلیک میل کر رہی تھی۔
پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کر دیا اور اس معاملہ میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔




