ایجوکیشن

اردو ٹیچرس فورم کی جانب سے تقریب عالمی یوم خواتین کا انعقاد

نارائن پیٹ: 12 مارچ (اردو لیکس) عالمی یوم خواتین کے ضمن میں اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کی جانب سے ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت جناب خواجہ خلیل الدین احمد صاحب چاند نے کی۔ مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر لیاقت علی صاحب دی ای او نارائن پیٹ،صبا سلطانہ نائب خاتون صدر پی آر ٹی یو ٹی یس تلنگانہ،صالحہ بیگم صاحبہ جونیئر لکچرر ٹمریس،اصفیہ خانم لیگل ایڈوائزری سکھی سینٹر نارائن پیٹ،عبدالقدیر صاحب کرسپانڈنٹ ماڈرن ہائی اسکول نے شرکت کی ۔محترمہ سلطانہ صاحبہ نے ابتدائی کلمات ادا کئے

 

۔جناب عبدلغفار صاحب جنرل سیکرٹری اردو ٹیچرس فورم نے اپنی تقریر کے دوران خواتین کی عظمت وعفت اور سماج کی تعمیر میں ان کے کردار سے سامعین کو روشناس کیا۔اصفیہ خانم صاحبہ نے اپنی تقریر میں دستور میں خواتین کے حقوق سے واقف کروایا ۔ صبا سلطانہ صاحبہ نے یوم خواتین کا مقصد اور جنسی مساوات کو بیان کیا ۔

 

جناب خلیل احمد صاحب نے صدراتی خطاب میں خواتین کے حقوق،عظمت کو بیان کیا۔ محترمہ خدیجہ بانو صاحبہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس تقریب میں محمد خواجہ ،غلام رسول،فضل احمد،عبدالسلام،لطیف الدین،محمد یونس،محمد صادق،میر لیاقت،اور خواتیں اساتذہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button