ایجوکیشن

صبا انعامدار کو مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی

حیدرآباد (پریس نوٹ) صبا انعامدار بنت مہدی انعامدار مرحوم کو سنٹرل یونیورسٹی آف کرناٹک کلبرگی نے اپنے اعلامیہ میں پی ایچ ڈی کا مستحق قراردیا ہے۔ محترمہ صبا انعامدار نے اپنی تحقیق محترمہ ڈاکٹر صفیہ پروین اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف بزنس اسٹڈیزسنٹرل یونیورسٹی آف کرناٹک کی زیر نگرانی میں تکمیل کیا۔ان کے پی ایچ ڈی مقاملے کا عنوان اسٹریس مینجمنٹ آمانگ اکاڈمیشینس، اے اسٹڈی آن سلکٹ یونیورسٹیز آف تلنگانہ تھا۔ فی الحال ڈاکٹر صبا انعامدار حیدرآباد کے جوزف ڈگری اینڈ پی جی کالج میں بحیثیت اسٹنسٹ پروفیسرخدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے 12 تحقیقی مقالے یوجی سی مسلمہ جرنلس میں شائع ہوچکے ہیں۔ انہیں پی ایچ ڈی ایوارڈ ہونے پر رشتہ داروں اور دوست احباب نے مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button