بھارتی اسٹار شٹلر پی وی سندھو کی 22 دسمبر کو شادی
بھارتی اسٹار شٹلر اور دو بار اولمپک میڈل جیتنے والی پی وی سندھو جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ حیدرآباد کے بزنس مین وینکٹ دتھ سائو کے ساتھ ان کی شادی طے پائی ہے۔
یہ شادی 22 دسمبر کو راجستھان کے اودے پور میں ہوگی اور 24 دسمبر کو حیدرآباد میں ان کی شادی کی تقریب کا استقبالیہ ہوگا۔ شادی کی تیاریوں کا آغاز 20 دسمبر سے ہوگا۔ وینکٹ دتھ سائی پوسڈیکس ٹیکنالوجیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔
سندھو کے والد پی وی رامنا نے کہا کہ دونوں خاندان ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتے ہیں اور پچھلے مہینے ان کی شادی کا فیصلہ کیا گیا۔ چونکہ جنوری سے سندھو کا شیڈول بہت مصروف ہوگا،
اس لئے شادی اس ماہ کے آخر میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھو نے گزشتہ روز سید موہدی انٹرنیشنل سپر 300 ٹورنامنٹ کے فائنل میں چین کی کھلاڑی وو لیو یوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
آخری بار وہ جولائی 2022 میں سنگاپور اوپن کی فاتح رہی تھیں۔