نیشنل

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے پیش نظر انڈیگو کا اہم فیصلہ – 17 اکتوبر تک تمام پروازیں منسوخ

حیدرآباد: سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے حملوں اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ہندوستانی فضائی کمپنی انڈیگو نے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان چلنے والی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے اور 17 اکتوبر تک برقرار رہے گا۔

 

اس فیصلے کے تحت سعودی عرب کے ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ ایئرپورٹس سے ہندوستان آنے والی اور ہندوستان سے ان مقامات کے لیے جانے والی انڈیگو کی تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

.

کمپنی نے مسافروں کو اس فیصلے سے مطلع کرتے ہوئے کہا کہ پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات اور تفصیلات کے لئے اس کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔ مسافروں کی رہنمائی اور ان کے سوالات کے جواب دینے کے لیے کمپنی کی معاونتی ٹیم بھی دستیاب رہے گی۔ انڈیگو نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق انڈیگو کے علاوہ دیگر فضائی کمپنیاں بھی متعلقہ علاقوں کے لیے اپنی پروازیں معطل کرچکی ہیں۔ سعودی عرب کے دوسرے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں شمار ہونے والے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں کو بھی حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث متعدد ہوائی اڈوں پر فضائی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔

 

حوثی باغی یمن میں سرگرم ایک مسلح گروپ ہیں، جنہیں ایران کی حمایت حاصل ہے، جبکہ سعودی عرب یمن کی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث فضائی سفر کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button