این آر آئی

دبئی میں گلف تلنگانہ فورم کے زیر اہتمام بتکماں تہوار کا شاندار انعقاد، تلنگانہ کی ثقافت کا بیرون ملک مظاہرہ

دبئی میں گلف تلنگانہ فورم کے زیر اہتمام بتکماں تہوار شاندار پیمانے پر منعقد

تلنگانہ کی ثقافت اور روایات کا بیرون ملک شاندار مظاہرہ، بڑی تعداد میں تلنگانہ کے عوام کی شرکت

دبئی: گلف تلنگانہ فورم (جی ٹی ایف) کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو دبئی میں بتکماں تہوار انتہائی جوش و خروش اور شاندار پیمانے پر منایا گیا۔ تلنگانہ کی ثقافت، روایات اور خواتین کے وقار کی علامت بتکماں تہوار کو بیرون ملک منعقد کرتے ہوئے تلنگانہ کی تہذیبی عظمت کو اجاگر کیا گیا۔

 

دبئی میں مقیم تلنگانہ کے عوام اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے تقریب کو کامیاب بنایا۔ اس موقع پر ہندوستانی قونصل جنرل ڈاکٹر وشنو وردھن ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

 

تلنگانہ سے تشریف لانے والے سابق وزیر و رکن اسمبلی بالکنڈہ پرشانت ریڈی، رکن اسمبلی کورٹلہ ڈاکٹر سنجے کمار، رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن، سابق رکن اسمبلی نظام آباد گنیش بگالا، سابق رکن اسمبلی یلاریڈی جاجولا سریندر،سابق رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی، سابق رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر، بی آر ایس این آر آئی شعبہ کے صدر مہیش بگالا اور ریاستی قایدین عائشہ شکیل سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔

 

جی ٹی ایف کے بانی و صدر آکولا سریندر پٹیل کی قیادت میں جنرل سکریٹریز بالراج گوڑ اور یجویندر، نائب صدور سری کانت اور راجیش، کوآرڈینیٹر راجیشور، ابھینو، چندرکانت گپتا اور روَنا سمیت جی ٹی ایف کے کوآرڈینیٹرس، عاملہ کے ارکان اور رضاکاروں نے مشترکہ طور پر کوششیں کرتے ہوئے اس تقریب کو کامیاب بنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button