نیشنل

کنگنا رناوت کی مسلم ممالک کے خلاف زہر افشانی۔ کہا ان ممالک میں خود مسلمان محفوظ نہیں

نئی دہلی۔ سابق وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کے مستفی ہونے اور ملک چھوڑنے پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور فلم اداکارہ کنگنا رناوت نے اسلامی ممالک کے خلاف زہر افشانی کی ہے۔ فلم اداکارہ نے شیخ حسینہ کے بنگلہ دیش چھوڑنے والی خبر کو ٹویٹر پر شیئر کیا جس کے ساتھ انہوں نے

 

کیپشن میں لکھا "بھارت ہمارے آس پاس کے سبھی اسلامک ریپبلک کی مدرلینڈ ہے، ہم اس بات سے خوش ہیں اور ہمیں فخر محسوس ہو رہا ہے کہ بنگلہ دیش کی عزت ماب وزیراعظم ہندوستان میں اپنے آپ کو محفوظ محفوظ محسوس کر سکتی ہیں”۔ کنگنا نے مزید لکھا کہ لیکن وہ سبھی جو بھارت میں رہتے ہیں اور پوچھتے رہتے ہیں کہ ہندو راشٹر کیوں؟ رام راج کیوں؟ خیر یہ واضح ہے کیوں۔ کنگنا نے مزید لکھا کہ مسلم ممالک میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے یہاں تک کہ خود مسلمان بھی محفوظ نہیں

 

افغانستان، پاکستان،بنگلہ دیش اور برطانیہ میں جو کچھ بھی ہو رہا وہ افسوسناک ہے ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم رام راج میں رہ رہے ہیں اس نے آخر میں لکھا جے شری رام۔

متعلقہ خبریں

Back to top button