تلنگانہ

حیدرآباد۔سوشل میڈیا پر آئی پی ایس آفیسرکی موت کی جھوٹی خبرپھیلادی گئی۔لوگ پرسہ دینے کیلئے کرنے لگے فون

حیدرآباد: سوشل میڈیا پر آئے دن کچھ نہ کچھ افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، ایسے میں بعض شرپسند عناصرنے ایک آئی پی ایس آفیسرکی ہی موت کی جھوٹی خبرپھیلادی جس کی وجہہ سے نہ صرف انھیں بلکہ ان کے ارکان خاندان کو کافی مشکلاف کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق سینئرپولیس آفیسرنارائن نائک اس وقت سائبرآباد ٹریفک پولیس میں جوائنٹ کمشنرپولیس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بعض عناصرنے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ کرتے ہوئے اس میں لکھا کہ ان کا برین اسٹروک سے انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے جاننے والے پریشان ہوگئے اورانھوں نے عہدیدار کے ارکان خاندان سے فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے افسوس کا اظہارکیا جس پر ان کے ارکان خاندان نے فون کرنے والوں کو بتایا کہ یہ افواہ ہے جس پرانھوں نے راحت کی سانس لی۔ اس معاملہ میں سائبرآباد پولیس نے افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button