نیشنل

بلقیس بانو کی عصمت ریزی کرنے والے 11 مجرموں کی رہائی منسوخ کرنے وزیراعظم نریندر مودی سے تلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر کی درخواست

حیدرآباد _ 17 اگست ( اردولیکس) یوم آزادی 15 اگست کے  موقع پر گجرات میں بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت ریزی کرنے والے 11 مجرموں کو رہا کر دیا گیا۔ اس پر آج تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  وزیر اعظم مودی سے کہا کہ وہ گجرات حکومت کی طرف سے عصمت ریزی کرنے والوں کی رہائی کے احکامات کو منسوخ کریں۔ آج  ٹویٹر پر بلقیس یانو کے مجرموں کی رہائی پر تبصرہ کرتے ہوئے  وزیر کے ٹی آر نے 15 اگست کو قوم سے خطاب کے دوران خواتین کے بارے میں مودی کے ریمارکس کو یاد کیا۔ جس میں وزیراعظم نے خواتین کے ساتھ عزت و احترام کرنے کا مشورہ دیا تھا

وزیر کے ٹی آر نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ آپ حقیقت میں خواتین کا احترام کرنے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوتو گجرات میں رہائی پانے والے 11 عصمت ریزی کے معاملے میں مداخلت کریں اور رہائی کے احکامات کو منسوخ کریں ۔ تب ہی لوگ آپ کے بیان کو سچ سمجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ عصمت ریزی کے مجرموں کی رہائی  کے احکامات نہیں دیتا ۔ لیکن  گجرات حکومت کی طرف سے عصمت ریزی کرنے والوں کی رہائی کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ وہ ملک کے لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button