اسپشل اسٹوری

اتنی زورسے ملے گلے کہ خاتون کی پسلیاں ہی ٹوٹ گئیں

حیدرآباد: کیا گلے ملنے سے کسی کی پسلیاں ٹوٹ سکتی ہیں۔ ایسا ہی ایک عجیب وغریب واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک خاتون دفتر میں اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھی کے خلاف اس لیے عدالت سے رجوع ہوئی کیوں کہ وہ شخص اتنی زور سے گلے ملا کہ اس کی 3 پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

یہ معامہ مئی 2021 کا ہے جب چین کے صوبہ ہنان کے شہر یوینگ میں ایک دفتر میں خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ بات چیت کررہی تھی کہ ایک شخص اتنی زور سے خاتون سے گلے ملا کہ خاتون کو دفتر سے گھر آنے کے بعد بھی سینے میں درد محسوس ہونے لگا تاہم اس نے ڈاکٹر کو دکھانے کے بجائے گھریلوں ٹوٹکے استعمال کیے لیکن خاتون کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ 5 روز بعد خاتون کے سینے میں درد شدت اختیار کرگیا اوروہ ناقابل برداشت ہوگیا تب وہ ڈاکٹرس سے رجوع ہوئی تو ایکسرے کروایا گیا جس میں یہ انکشاف ہوا کہ اس کی پسلی کی تین ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ وہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button