نیشنل

مہاراشٹرا میں دو ٹرینوں میں تصادم 50 مسافرزخمی

ممبئی: مہاراشٹر کے گونڈیا میں پاسنجر ٹرین اور گڈس ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں تین بوگیاں پٹریوں سے اترگئیں اور 50 مسافرین زخمی ہوئے۔ اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یہ حادثہ رات ڈھائی بجے پیش آیا۔ مسافربردار ٹرین چھتیس گڑھ کے بلاس پور سے راجستھان کے جودھ پور جا رہی تھی۔ اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ذرائع کےمطابق یہ حادثہ سگنل نہ ملنے کی وجہ سے پیش آیا، ٹرین کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگایا لیکن مال گاڑی سے ٹکرانے سے بچ نہ سکا۔ ریلوے سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ ایک ہی ٹریک پر دو ٹرینوں کے آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ اس پورے معاملہ کی چھان بین کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button