تلنگانہ

گریٹر حیدرآباد میں صحافیوں، عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کو مختص اراضیات کا الاٹمنٹ کالعدم۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے لیے مختص کردہ اراضیات کے الاٹمنٹ کو کالعدم قرار دے دیا۔

 

ماضی میں حکومتوں نے عوامی نمائندوں، عہدیداروں اور صحافیوں کی سوسائٹیوں کو زمینیں الاٹ کی تھیں۔ اس فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی۔ سی جے آئی جسٹس سنجیو کھنہ کی قیادت والی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی اور حتمی فیصلہ سنایا۔

 

عدالت عظمیٰ نے سوسائٹیز کی جانب سے ادا کی گئی رقم حکومت کو واپس کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button