جرائم و حادثات
لفٹ ٹوٹ گئی 6 افراد زخمی۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقعہ
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فوری ملی جانکاری کے مطابق چندولال بارہ دری علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ کی لفٹ اچانک ٹوٹ گئی جس کے نتیجہ میں لفٹ میں سوار پانچ تا چھ افراد زخمی ہو گئے
ان میں سے زیادہ ترکے پاؤں ٹوٹ گئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد وہاں رہنے والوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ کے وقت لفٹ میں موجود ایک شخص نے اس منظر کی ویڈیو گرافی کی
اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقعہ پر پہنچ گئی۔ یہ حادثہ کیسے پیش آیا اس کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔