تلنگانہ

عادل آباد ضلع کی سڑک پر شیرنی تین بچوں کے ساتھ دیکھی گئی _ ویڈیو دیکھیں

عادل آباد _ 25 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں ایک سڑک پر شیرنی اپنے تین بچوں کے ساتھ دیکھی  گئی۔یہ واقعہ ضلع کے پیپل کوٹ گاوں میں پیش آیاجس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔یہ ویڈیو سڑک سے گذرنے والے ایک شخص نے لاری میں بیٹھ کر لیاجس کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی علاقہ میں رہنے والوں میں خوف پایاجاتا ہے

 

۔یہ لاری، چانکا۔کوراٹا بین ریاستی پراجکٹ کے کام کے حصہ کے طورپرتعمیراتی سامان کے ساتھ جارہی تھی۔اس ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک شیرنی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ رات کے اندھیرے میں سڑک سے گذررہی ہے۔یہ سڑک کھیتوں کے درمیان ہے۔اسی دوران گولاگھاٹ، پیپل کوٹ، نپپانی، گنجالا،ارلی، دھنورا، کارانجی اور دیگر مواضعات میں رہنے والوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو مطلع کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ اس شیرنی کو جنگل واپس بھیجنے کے لئے اقدامات کرے۔

 

عہدیداروں نے بتایا کہ اس شیرنی کاتعلق پڑوسی ریاست مہاراشٹرکے تپیشور ٹائیگر ریزرو سے ہے۔یہ ریزرو، ایوت محل علاقہ میں ہے تاہم یہ شیرنی پین گنگادریا کو پار کرتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ تلنگانہ میں داخل ہوئی

متعلقہ خبریں

Back to top button