ڈسکو ڈانسر متھن چکرورتی ہاسپٹل میں شریک

ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکار ڈسکوڈانسر کے نام سے مشہور متھن چکرورتی کو خرابی صحت کی وجہ سے کولکتہ کے خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو سینہ میں درد کی شکایت
اور بے چینی محسوس ہونے پر ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ اس وقت ان کی عمر 73 سال ہے۔ ہفتہ کی صبح 10 بجے انہوں نے اپنے سینہ میں درد کی شکایت کی تھی وہ اس وقت ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ وہ ماہر ڈاکٹرک کی نگرانی میں ہیں اور اگلے 48 گھنٹوں تک انہیں آبزرویشن میں رکھا جائے گا مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Breaking : veteran actor Mithun Chakraborty at a private hospital in Salt lake . A 4 member medical board has been formed . He is currently has been admitted in ICU according to hospital sources he has had an acute stroke and he will b under observation for the next 48 hrs. pic.twitter.com/aTHwlzTAks
— Taanusree Bose তণুশ্রী বোস (@tanvibose) February 10, 2024