نیشنل

مہاراشٹرا،بندرنے ماں کی گود سے شیرخوار بچی کو چھینے کی کوشش کی

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے تھانے میں ایک بندرنے ماں کی گود سے شیرخوار کو چھیننے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ شیل ڈائیگھرپولیس اسٹیشن کے احاطہ میں پیش آیا۔ ایک ماہ کی بیٹی کو گود میں لئے ایک خاتون اتوارکے دن پولیس اسٹیشن پہنچی، بندر نے خاتون کی گود میں بچی کو دیکھ لیا اوروہ احاطہ پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا، بندرنے بچےکو چھیننے کی کوشش کی تاہم خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے بچی کو بچانے میں کامیابی حاصل کرلی تاہم بچی معمولی طورپرزخمی ہوگئی۔ لڑکی کے سرپرچوٹ آئی اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کے سرپرچارٹانکے دئیے۔ بعد ازاں محکمہ جنگلات کے حکام نے اس بندرکو پکڑ کرقریبی جنگل میں چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button