مانسون کیرالہ سے کل ٹکرائے گا۔ تلنگانہ کے ان اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

نئی دہلی: سورج کی تپش سے پریشان عوام کو محکمہ موسمیات نے راحت کی خبر سنائی ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون جمعرات کو کیرالہ سے ٹکرانے کے لیے سازگار حالات موجود ہیں۔ حکام کے مطابق کیرالہ میں داخل ہونے کے تقریباً ایک ہفتے بعد یہ تلنگانہ میں داخل ہو سکتا ہے۔
اس دوران ریاست میں آج کل اور پرسوں بارش ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی وارننگ دی ہے۔ 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلنے کے امکانات بھی ہیں۔منگل کے روز متحدہ عادل آباد، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ اور نلگنڈہ اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے
اور ان اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ آج رات 7 بجے تک نلگنڈہ، بھدرادری کتہ گوڑم، ملوگو، ناگرکرنول، رنگا ریڈی، سوریاپیٹ اور یادادری بھونگیر اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔اسی طرح متحدہ رنگا ریڈی، حیدرآباد، میدک، محبوب نگر کے ساتھ ساتھ یادادری بھونگیر اور کاماریڈی اضلاع کے لیے ایلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
چہارشنبہ کے روز عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال اور راجنا سرسلہ اضلاع میں بارش کا امکان ہے اور ان اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ نلگنڈہ، ورنگل، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میدک، محبوب نگر اور کاماریڈی اضلاع کے لیے ییلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ
ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آئندہ چار دنوں میں بتدریج دو سے چار ڈگری تک کم ہونے کا امکان ہے۔



