تلنگانہ

تلنگانہ میں 290 انجینرس کی ملازمتوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری

تلنگانہ کی یومِ تاسیس کے موقع پر ریاستی حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 290 ملازمتوں پر تقررات کے لیے تلنگانہ پی ایس سی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگ میں 222 اسسٹنٹ ایگزیکٹو سول انجینئر، 49 اسسٹنٹ ایگزیکٹو الیکٹریکل انجینئر اور پولیشن کنٹرول بورڈ میں 19 اسسٹنٹ انوائرمنٹل انجینئر کی ملازمتوں کو پُر کیا جائے گا۔

 

اسسٹنٹ ایگزیکٹو سول انجینئر کی ملازمتوں کے لیے 6 جون سے 13 جولائی تک، اسسٹنٹ ایگزیکٹو الیکٹریکل انجینئر کے لیے 8 جون سے 15 جولائی تک، جبکہ آلودگی کنٹرول بورڈ میں اسسٹنٹ انوائرمنٹل انجینئر کے لیے 10 جون سے 17 جولائی تک آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button