انٹر نیشنل
ساحلی علاقوں، جزیروں پر حملہ کی صورت میں بحری بارودی سرنگیں بچھا دیں گے۔ایران کا انتباہ

نئی دہلی ۔ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ یا اسرائیل نے اس کے کسی ساحلی علاقے یا جزیرے کو نشانہ بنایا تو وہ خلیج میں بحری بارودی سرنگیں بچھانے کا اقدام کر سکتا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ایرانی سرکاری میڈیا میں شائع ہونے والے دفاعی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر دشمن ایران کے ساحلوں یا جزیروں پر حملہ کرتا ہے تو روایتی فوجی حکمت عملی کے تحت خلیج عرب اور ساحلی علاقوں کی اہم گزرگاہوں اور مواصلاتی راستوں کو
مختلف اقسام کی بحری بارودی سرنگوں کے ذریعے بند کر دیا جائے گا۔ ان میں ایسی سرنگیں بھی شامل ہوں گی جو ساحل سے چھوڑ کر پانی کے بہاؤ کے ساتھ حرکت کرتی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ دفاعی کونسل سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ماتحت کام کرتی ہے، جون 2025 میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد قائم کی گئی تھی۔



