جنرل نیوز

عرس شریف حضرت سید شاہ کمال بیابانی چشتی رح و حضرت فتح الللہ بیابانی چشتی رح کنٹیشور نظام آباد کا 14ڈسمبر تا 16ڈسمبر سہ روزہ انعقاد

نظام آباد 13/ ڈسمبر (اردو لیکس) چیف ایگزیکٹو آفیسر ریاستی وقف بورڈ جناب شہنواز قاسم اور ریاستی چیئرمین وقف بورڈ جناب مسیح الللہ خان کی ہدایت شہر نظام آباد میں قطب ا لعارفین محبوب السالکین ندیم الکاملین حضرت سید شاہ کمال بیابانی چشتی رح ، حضرت فتح الللہ بیابانی چشتی ر ح واقع کنٹیشور نظام آباد کا عرس شریف کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے باشا حیوم خان وقف انسپکٹر متحدہ اضلاع نظام آباد و کاماریڈی نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ہر سال کی اس عرس شریف کا انعقاد 14 ڈسمبر تا 16ڈسمبر تک جاری رہے گا انہوں نے بتایا 14 ڈسمبر بروز چہارشبنہ بمطابق 19/جمادی الاول 1444ہجری صندل شریف کا کا آغاز ہوگا جبکہ 15ڈسمبر بروز جمعرات بمطابق 20/جمادی الاول 1444ہجری محفل چراغاں وسماع منعقد ہوگی انہوں نے بتایا کہ 14اور 15 ڈسمبر بعد نمازِ مغرب زائرین کے لئے دو دن طعام کا نظم رہے گا باشا حیوم خان نے بتایا کہ عرس شریف کے انتظامات ان نگرانی میں ارشد علی اردو آفیسر نظام آباد ، مرزا یوسف بیگ ، مرزا یعقوب بیگ رینٹ کلکٹر س وقف بورڈ نے حصہ لیا انہوں زائرین سے اس سہ روز ہ عرس شریف میں شرکت کرنے کی درخواست کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button