نیشنل

جیل میں مقید سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی کی بیوی نسیم سولنکی اترپردیش اسمبلی کے لئے منتخب

کانپور کی سیسماؤ اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی ایک بار پھر ایس پی کے قلعے کو گرانے میں بری طرح ناکام ہو گئی۔ ایس پی امیدوار نسیم سولنکی نے بی جے پی کے سریش اوستھی کو 8629 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

 

بی ایس پی کے امیدوار وریندر کمار 1219 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ یہ ضمنی انتخاب اس وقت ضروری ہوا جب ایس پی کے سابق ایم ایل اے عرفان سولنکی کو آتش زنی کے کیس میں سات سال قید کی سزا دی گئی، جس کے نتیجے میں ان کی اسمبلی رکنیت ختم ہو گئی

 

۔سولنکی خاندان نے اس ضمنی انتخاب میں سیسماؤ سیٹ پر اپنی کامیابی برقرار رکھی اور دوبارہ جھنڈا لہرایا۔ آخری راؤنڈ کے نتائج کے مطابق ایس پی کو 69666 ووٹ ملے، جبکہ بی جے پی 61037 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

 

بی ایس پی کے وریندر کمار کو صرف 1409 ووٹ ملے۔ دیگر امیدواروں میں اشوک پاسوان نے 266 اور کرشنا کمار یادو نے 113 ووٹ حاصل کیے۔ نوٹا پر 482ووٹ ڈالے گئے۔ کل 132973 ووٹ ڈالے گئے، جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایس پی کی گرفت اس حلقے پر اب بھی مضبوط ہے، جبکہ بی جے پی اپنی حکمت عملی میں کوئی بڑی تبدیلی لانے میں ناکام رہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button