نیشنل

بالی ووڈ فلموں سے اردو غائب ہونے پرنصیرالدین شاہ ناراض۔ مختلف کمیونٹیز کا مذاق اڑانے پر برہمی

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار نصیر الدین شاہ اپنی اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ اب تک تقریباً 200 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں بالی ووڈ فلموں سے اردو زبان کے غائب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ تبدیلی ضروری ہے لیکن اس سے تکلیف ہوتی ہے جیسے بالی ووڈ فلموں میں مختلف کمیونٹیز کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔
نصیرالدین شاہ نے حال ہی میں ‘جشن ریختہ 2022’ میں شرکت کی تھی۔ یہاں انہوں نے بالی ووڈ فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندی فلموں میں تبدیلی کے ساتھ فلمیں تباہ ہوگئی ہیں۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ہندی فلموں میں اس سے بہتر کچھ نہیں ہوا۔ آج کل کی فلموں میں اردو کے الفاظ بھی سننے میں نہیں آتے۔ پہلے سنسر بورڈ کا سرٹیفکیٹ آتا تھا، اس پر بھی اردو دیکھی جا سکتی تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ فلموں میں اردو میں شاعری اور گیت ہوتے تھے۔
نصیر الدین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اب فلموں میں صرف گندے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔ زیادہ تر عنوانات پرانے گانوں سے اٹھائے گئے ہیں۔ فلموں میں مختلف کمیونٹیز کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ سکھ، عیسائی، پارسی، مسلمانوں سب کا مذاق اڑایا جاتا ہے، ہندی فلموں میں اب مواد کی کمی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button