تلنگانہ

تلنگانہ میں اچانک 91 آئی پی ایس آفیسرس کے تبادلے۔ ایم اے باری، غوث عالم اور ایم اے رشید بھی شامل

حیدرآباد: تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر آئی پی ایس عہدیداروں کا اچانک تبادلہ کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے 91 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلہ کرتے ہوئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ متبدلہ عہدیداروں میں 51 آئی پی ایس عہدیدار اور 40 نان کیڈر عہدیدار شامل ہیں۔ حکومت نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں۔

غوث عالم کو ایس پی ملگ، ایم اے رشید کو ڈی سی پی اسپیشل آپریشن ٹیم مادھاپور،ایم اے باری کو ڈی سی پی سنٹرل زون ورنگل،وی ستیہ نارائنا کمشنر پولیس کریم نگر کو جوائٹ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مقرر کیا گیا ہے۔ ریمارا جیشوری ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس یا دادری کو کمشنر پولیس را ما گنڈم مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر گجار او بھوپال کو جو ائنٹ کمشنر پولیس (ڈی ڈی) حیدر آباد مقرر کیا گیا ہے۔ ابھیشیک مو ہنتی ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک بنائے گئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button