جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بی جے پی لیڈر کا بے دردی سے قتل _ 10 افراد نے اچانک کردیا حملہ ؛ پرائیوٹ پارٹ بھی کاٹ دیا گیا

حیدرآباد _ 8 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد کے یوسف گوڑہ علاقے میں بی جے پی لیڈر کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چہارشنبہ کی رات نامعلوم افراد نے یوسف گوڑہ کے لکشمی نرسمہا نگر میں محبوب نگر ضلع کے بی جے پی لیڈر راجو پر حملہ کرتے ہوئے اسے بے دردی سے قتل کردیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ 10 افراد نے مل کر چاقووں سے رامو پر حملہ کردیا اور اس کا پرائیویٹ پارٹ بھی کاٹ دیا۔ اس حملہ میں رامو کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ رامو رئیل اسٹیٹ کا بھی کاروبار کرتا تھا اور وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ناگر کرنول پارلیمنٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کرنے کی تیاری کررہا تھا ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ ناجائز تعلقات بتائی گئی ہے تاہم مکمل اطلاعات معلوم نہیں ہو سکیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button