تلنگانہ

حیدرآباد کے مضافات میں برڈ فلو سے مرغیوں کی اموات

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے مضافات میں برڈ فلو کے کیسس پھیلنے کی وجہہ سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔ رنگاریڈی ضلع کے وٹرنری آفیسر ڈاکٹر بابو کے مطابق اس وائرس کی وجہ سے اب تک 36 ہزار سے زائد مرغیاں ہلاک ہو چکی ہیں

 

اور مزید ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے، باٹاسنگارم کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں واقع تمام پولٹری فارموں میں مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ، دس کلومیٹر کے دائرے میں موجود فارموں سے نمونے اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ

 

وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی جا سکے۔ برڈ فلو کے پھیلنے کے باعث، طبی حکام مکمل طور پر چوکس ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button