جنرل نیوز

الخیر سوسائٹی چندرائین گٹہ کی جانب سے تقسیم اسنادات و سیونگ مشین تقریب منعقد

الخیر سوسائٹی چندرائین گٹہ کی جانب سے بابا نگر متصل مدرسہ الرحیم پر الخیر سوسائٹی چندرائین گٹہ پر خواتین کو مختلف تربیتی کورسس سکھائے جارہے ہیں اس کے علاوہ سیونگ سنٹر بھی قائم ہے جہاں کو چنگ حاصل کرنے کے بعد کامیاب خواتین میں اسنادات کے علاوہ مستحق خواتین کو سیونگ مشین بھی فراہم کی جاتی ہیں ان خیالات کا اظہارجناب ایس ایم عتیق الرحمن صدر الخیر سوسائٹی چندرائین گٹہ نے تقسیم اسنادات و سیونگ مشین کی تقریب سے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ٹیلرنگ سنٹر کا مقصد جہاں خواتین کو ہنر مند بنانا ہے وہیں مستحق خواتین کو خود کفیل بنانا بھی ہے۔ تقریب میں جناب محمد پاشاہ‘ صدر مسجد نور کمیٹی حافظ بابا نگر‘جناب عبدالرحمن شاہ‘ مقامی کارپوریٹر‘جناب ایس این نوید الرحمن سکریٹری الخیر سوسائٹی چندرائین گٹہ‘ جناب محمد اسحق ایڈوکیٹ‘ مولانا مفتی عبدالفتاح عادل سبیلی و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button